اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے منسلک، بد نام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے استحصالی نیٹ ورک میں سیکڑوں نوجوان خواتین اور لڑکیاں شامل تھیں۔
ان افراد میں سے بہت سوں نے عدالتوں میں بیانات، دستاویزی فلموں اور پریس کانفرنسز کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والے مظالم بیان کیے۔
ایپسٹین فائلز کی تازہ کھیپ ریلیز ہونے کے بعد متعدد متاثرہ خواتین نے ایپسٹین کے ساتھیوں اور حکومت دونوں سے مکمل جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔ نمایاں متاثرین میں سے ایک ورجینیا رابرٹس تھیں جنہیں 16 برس کی عمر میں پام بیچ کے علاقے Mar-a-Lago میں کام کے دوران بھرتی کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں شہزادہ اینڈریو سمیت دنیا بھر میں کئی بااثر شخصیات تک پہنچایا گیا۔ ورجینیا رابرٹس نے 25 اپریل 2025 کو 41 برس کی عمر میں بظاہر خودکشی کر لی۔
ماریا فارمر ایک آرٹسٹ ہیں جو ایپسٹین کے لیے کام کرتی تھیں، 1996 میں ایف بی آئی کو رپورٹ کرنے والی اولین متاثرین میں شامل ہیں۔ ایپسٹین نے اُن کے اور اُن کی 15 سال کی بہن کے ساتھ زیادتی کی اور خاموش نہ رہنے کی صورت میں اُن کا گھر جلانے کی دھمکی دی۔
سارہ رینسم کے ساتھ ایپسٹین کے نجی جزیرے پر کئی بار جنسی زیادتی ہوئی، یہاں تک کہ وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوئیں۔ بعدازاں اُنہوں نے اپنی خود نوشت Silenced No More میں ان مظالم کو بیان کیا۔
کورٹنی وائلڈ ہائی اسکول کی طالبہ تھیں جب اُنہیں ایپسٹین نے اپنے چُنگل میں پھنسایا۔ اُنہوں نے خود کشی کرنے پر جیفری ایپسٹین کو بزدل قرار دیا کہ اس نے متاثرین کو انصاف سے بھی محروم کر دیا۔ وہ ایپسٹین فائلز کے اجرا کے لیے نمایاں آواز رہی ہیں۔
شونٹے ڈیوس کو ایک نوجوان اداکارہ کے طور پر کام پر رکھا گیا۔ اُن کے ساتھ بار بار جنسی زیادتی کی گئی۔ ریپ کے نفسیاتی اثرات بتاتے ہوئے شونٹے ڈیوس نے کہا کہ ایپسٹین موت کے بعد بھی جیت رہا ہے جبکہ وہ خود اب بھی اذیت میں مبتلا ہیں۔
لیزا فلپس ایک کامیاب ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ ایک فوٹو شوٹ کے دوران وہ ایپسٹین کے جزیرے پر پھنس گئیں۔ بعد میں وہ متاثرین خواتین کی نمائندہ بن گئیں اور ایپسٹین کے ساتھیوں کی خفیہ فہرست مرتب کرنے میں مدد کی۔
جینا-لیسا جونز 14 برس کی عمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے جنسی گروومنگ کے عمل کو ایسے مینڈک سے تشبیہ دی جو پانی میں آہستہ آہستہ گرم ہونے کے خطرے کو بہت دیر سے سمجھتا ہے۔
انوسکا ڈی جارجیو ایپسٹین سے ملاقات کے وقت ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ تھیں۔ برسوں کے استحصال پر آواز اٹھانے سے روکنے کے لیے اُنہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
وینڈی ایوس کو 14 برس کی عمر میں دوستوں کے ذریعے recruit کیا گیا۔ 2025 میں پہلی بار وہ سامنے آئیں اور دنیا کو اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کے بارے میں بتایا۔
مرینا لیسیڈرا کو برازیل میں 14 برس کی عمر میں، اپنے خاندان کی کفالت کے لیے تین نوکریاں کرتے ہوئے recruit کیا گیا۔ اُن سے مساج کے کام کیلئے 300 ڈالر کا وعدہ کیا گیا جو برسوں پر محیط ایک ڈراؤنے خواب میں بدل گیا۔
جولیٹ بریانٹ جنوبی افریقہ سے 20 برس کی عمر میں ماڈلنگ کیریئر کے وعدے پر بھرتی ہوئیں۔ انہیں ورجن آئی لینڈز لے جایا گیا جہاں بار بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی کروڑ پتی شخصیت جیفری ایپسٹین کے دنیا بھر کی مشہور اور سیاسی شخصیات سے تعلقات تھے، 2005ء میں جب فلوریڈا میں ایک کیس کے دوران اس پر ایک 14 سالہ لڑکی کو جنسی تعلقات کے لیے پیسے دینے کا الزام عائد ہوا تو اسے شاملِ تفتیش کیا گیا۔
امریکی گلوکارہ کا 19 سال کی عمر میں جنسی استحصال ہونے کا انکشاف
بعدازاں 2006ء میں اسے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا گیا اور گرفتاری کے بعد اس پر کئی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے الزامات لگائے گئے۔
جیفری ایپسٹین نے 2008ء میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا جرم خود قبول کیا جس کے نتیجے میں اسے 13 مہینے کی سزا سنائی گئی۔
اس پر جنسی زیادتی کے علاوہ انسانی اسمگلنگ کا الزام بھی لگایا گیا تھا لیکن کیس کی سماعت کا آغاز ہونے سے پہلے ہی اس نے 2019ء میں قید کے دوران جیل میں خودکشی کر لی تھی۔
آپ کا تبصرہ